Advertisement

تم لوگ ہمارے خلاف ہو، اسرائیلی فوج کا ترک صحافیوں پر حملہ

صحافی

تم لوگ ہمارے خلاف ہو، اسرائیلی فوج کا ترک صحافیوں پر حملہ

اسرائیلی فوج  بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، اب صحافیوں پر  بھی حملے شروع کردیے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی افواج  نے  ترک چینل ٹی آر ٹی عربی کی ٹیم پر حملہ  کیا۔

حملہ گزشتہ  شب اسرائیل لبنان سرحد پر کوریج کے دوران کیا گیا ۔  اسرائیلی افواج  نے ٹی آر ٹی  ٹیم پر حملہ کیا  ، گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

صحافی محمد خیری نے بتایا کہ  فوجی اہلکاروں نے دھکے دیے ، اس کار پر بھی حملہ کیا جس پر پریس کا بیج آویزہ تھا ۔ پریس کارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے رپورٹرز کو ذبح کرنے کی دھمکی بھی دی۔

صحافی کا کہنا تھا کہ  فوجی نے کہا تم ایک جاسوس  ہو جو ترکی کے لیے کام کررہے  ہو۔ہم  نے کل ترکیہ کے صدر کی  تقریر سنی وہ ہمارے خلاف ہیں ۔

Advertisement

 رپورٹر نے جواب دیا کہ ہم صحافی ہیں اور ایک بین الاقوامی چینل کے لیے کام کرتے ہیں جس پر سپاہی نے جواب دیا کہ مجھے پرواہ نہیں ہے، میں نے ترک صدر کی تقریر سنی  ہے۔

واضح رہے کہ   غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں  فلسطینی شہدا کی تعداد 1568 ہوگئی  ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق  شہداء میں 500 سے زائد بچے  اور 267 خواتین بھی شامل ہیں  جبکہ زخمیوں کی تعداد 6612  ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو  بھی نقصان پہنچا  جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/911273/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/911273/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version