او آئی سی کی اسرائیل کی جانب سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو ہراساں کرنے کی مذمت

او آئی سی کی اسرائیل کی جانب سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو ہراساں کرنے کی مذمت
او آئی سی نے اسرائیل اور اس کے دیگر حمایتی ممالک کی جانب سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں فلسطین اور غزہ میں وحشیانہ بمباری اور ہزاروں بچوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی ہے۔
او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے خلاف گھٹیا بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں ۔انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں ۔
اعلامیے میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ہلاکتوں کی مذمت اور سیز فائر کے لیے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
او آئی سی اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل کو باقاعدہ دھمکیاں دی گئیں۔انتونیو گوتریس جو کچھ کر رہے ہیں وہ اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف نہیں ہے۔
سیکریٹری جنرل آفس اس حوالے سے تحریری بیان بھی جاری کر چکا ہے ۔ اس کے باوجود اسرائیل کا دھمکی آمیز رویہ جوں کا توں جاری ہے ۔
او آئی سی، اسلامی ممالک اوردیگر ممبر ممالک کی اکثریت اسرائیل کی دھمکیوں پہ حیران ہے۔ سیکریٹری جنرل کا عہدہ انتہائی قابل عزت ہوتا ہے ، اس کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی مذمت اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت کرنے پر اسرائیل اور حمایتی ممالک سیکریٹری جنرل کے خلاف خفیہ لابنگ کررہے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے کھلے عام سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/923381/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/923381/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

