Advertisement

غزہ کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب

غزہ

غزہ کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب

غزہ کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس  طلب کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی  کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں اعلان کیا ہے کہ جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جب سلامتی کونسل مسائیل کے حل سے قاصر ہو تو جنرل اسمبلی کو آگے بڑھنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بارے میں امریکی   قرارداد زیر غور ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کیا تھا۔

Advertisement

پہلی مرتبہ روس  کی جانب سے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا۔

روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا  تھا کہ اس متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/955723/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/955723/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ، تین مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version