Advertisement

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا

حزب اللہ

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون  مار گرایا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی سرحد سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور خیام کے اوپر اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کو اسرائیلی علاقے میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی افواج کے ساتھ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے ایسا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں اسرائیل کے 42 مقامات پر 84 حملے کیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینکوں پر حملہ کرکے متعدد ٹینک تباہ کر دئیے۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے علاقے بیت الاحیا سے گھسنے کوشش کی تھی۔

القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا  بھی دعویٰ کیا تھا۔اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر خفیہ حساس جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد  بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیلی فوج  نے غزہ کے ترکش اسپتال کو نشانہ بنایا، وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی۔

Advertisement

اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء اسپتال کے قریب بم برسا دیے، القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دی اور اس اسپتال کے آنے والے راستوں کو تباہ کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/975011/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/975011/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version