Advertisement

اسرائیل کا الشفاء اسپتال پر حملہ، اسپتال میں ٹینک داخل ہوگئے

الشفاء

اسرائیل کا الشفاء اسپتال پر حملہ، اسپتال میں ٹینک داخل ہوگئے

اسرائیلی فوج  نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفاء اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیے۔

بین الاقوامی خبررسا ں ادارے کے مطابق  الشفاء اسپتال  کے کمپلیکس میں اسرائیلی  فوجی ٹینکوں سمیت  داخل ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے الشفاءاسپتال میں گھسنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ   کارروائی  نہ صرف انٹیلی جنس معلومات  بلکہ آپریشنل ضروریات پر مبنی ہے ۔  ٹیم میں طبی عملہ اور عربی بولنے والے شامل ہیں ۔

اسرائیل نے حماس پر الشفاء اسپتال کو آپریشن کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس نے اس اسرائیلی دعوے کو بارہا مسترد کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ الشفاء کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 30 ہزار کے  قریب  زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز برازیل کے صدر لوئس لولا ڈا سلوا نے کہا کہ حماس کے خلاف فوجی مہم میں اسرائیل بے گناہ خواتین اور بچوں کو قتل کرکے غزہ میں دہشت گردی جیسے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کے حوالے سے رویہ دہشت گردی کے برابر ہے، اس کو کسی اور پلڑے میں نہیں رکھا جاسکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/106369/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/106369/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version