Advertisement

غزہ میں اسرائیلی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ

غزہ میں اسرائیلی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ میں جاری اسرائیلی  بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں 26 جبکہ مغربی کنارے میں ایک مکان پر اسرائیلی بمباری سے 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری سے مجموعی طور پر اب تک 12 ہزار فلسطینی شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں 5 ہزار کے قریب بچے اور تقریباً 2 ہزار خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل  نے الشفاء اسپتال میں تباہی کے بعد جنین کا ابن سینا اسپتال خالی کرنے کاحکم جاری کردیا۔

Advertisement

اسرائیلی فورسز نے جنین کے ابن سینا اسپتال کا گھیراؤ کرلیا۔

 اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈاکٹروں، مریضوں اور بے گھر افراد کو بھی کمپاؤنڈ خالی کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج 7 اکتوبر سے روزانہ  کی بنیاد پر اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ یہ قبول نہیں کریں گے کہ اسرائیلی مسلح افواج غزہ میں بچوں کو قبل کر رہی ہیں۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ بچوں اور اسپتالوں پر حملے کا ذکر تورات میں نہیں ہے، آپ یہ نہیں کرسکتے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/316870/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/316870/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version