Advertisement

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سان فرانسسکو بے بریج پر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

سان فرانسسکو

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سان فرانسسکو بے بریج پر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

غزہ میں جنگ بندی کے لیے سان فرانسسکو بے بریج پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد متعدد مظاہرین  کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی شہر سان فرانسسکو بے بریج پر مظاہرے میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بے بریج پر گاڑیاں کھڑی کر کے راستہ بند کردیا اور چابیاں سمندر میں پھنک دیں۔

پولیس نے 80 مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ 29 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے کر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔

200 سے زائد مظاہرین نے سان فرانسسکو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز کی کانفرنس کے دوران  گھنٹوں ٹریفک معطل رکھی۔

Advertisement

مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی  کروائی جائے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی  بربریت میں 4 ہزار سے زائد معصوم بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی افواج گزشتہ 40 روز سے اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/404480/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/404480/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version