Advertisement

غزہ میں مختصر جنگ بندی آج متوقع

غزہ میں مختصر جنگ بندی آج متوقع

غزہ میں مختصر جنگ بندی آج متوقع

حماس کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ قطر چند گھنٹوں کے اندر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل آج صبح اسرائیل اور امریکا نے بھی جنگ بندی معاہدے کا عندیہ دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

دوسری جانب چین نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کے دورے پر پہنچے جہاں ان کے ہم منصب وانگ ای نے یقین دلایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا تھا کہ اسرائیل حماس جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے اور اس وقت فوری جنگ بندی انتہائی اہم ہے اور اس کام کے لیے چین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ میں 45 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔

شہید فلسطینیوں میں 5 ہزار 500 سے زائد بچے اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جب کہ اسرائیلی افواج نے جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلا تفریق سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version