Advertisement

اسرائیل کا جبالیہ کیمپ اور رفح پر فضائی حملہ، 18 فلسطینی شہید

جبالیہ کیمپ

اسرائیل کا جبالیہ کیمپ اور رفح پر فضائی حملہ، 18 فلسطینی شہید

اسرائیل  کے جبالیہ کیمپ اور رفح پر فضائی حملے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جبالیہ کیمپ اور رفح بارڈر کراسنگ کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں 18 فلسطینی شہید  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے میں 11 جبکہ رفح پر  فضائی حملے میں  7 فلسطینی شہید ہوئے۔

دیگر کارروائیوں میں  مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج  نے چھاپے مارے ۔

اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس، رام اللہ، جنین، قلقیلیہ سمیت کئی شہروں میں گھس گئی، علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

جنین میں اسرائیلی فوج نے بلڈوزر سے فلسطینیوں کی املاک اور سڑکوں کو تباہ کر دیا  جبکہ   اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی  ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے جنین کے ابن سینا اسپتال کا  بھی محاصرہ کرلیا ۔

ابن سینا اسپتال کے نگران کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو اسپتال سے باہر نکالنے کا کہا ہے ۔

دوسری جانب    اسرائیل  نے شام کے دارالحکومت دمشق پر  بھی میزائل حملہ  کیا ہے۔

دمشق کی طرف داغے گئے میزائلوں کو فضاء میں ہی مار گرایا گیا ۔   ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی۔

واضح رہے کہ دو روز  قبل اسرائیلی فوج نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفاء اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیےتھے۔ الشفاء اسپتال  کے کمپلیکس میں اسرائیلی  فوجی ٹینکوں سمیت داخل ہوگئے تھے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج نے الشفاءاسپتال میں گھسنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا  تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا  تھا کہ کارروائی  نہ صرف انٹیلی جنس معلومات  بلکہ آپریشنل ضروریات پر مبنی ہے۔ ٹیم میں طبی عملہ اور عربی بولنے والے شامل ہیں۔

اسرائیل نے حماس پر الشفاء اسپتال کو آپریشن کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس نے اس اسرائیلی دعوے کو بارہا مسترد کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/605318/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/605318/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version