بھارت: دہلی کے پرائمری اسکول بند کردیے گئے

بھارت: دہلی کے پرائمری اسکول بند کردیے گئے
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید اسموگ کے باعث 10 نومبر تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شدید اسموگ کے باعث ہنگامی طور پر پرائمری اسکولوں کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔
دہلی کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
دہلی کی ریاست کے وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ آلودگی کی سطح بلند رہنے کے باعث دہلی میں پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثانوی اسکولوں کو آن لائن کلاسز میں شفٹ ہونے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔
دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 471 کے ساتھ انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔دہلی کے رہائشیوں نے آنکھوں میں جلن اور گلے میں خارش کی شکایات کیں اور فضا بھی گہرے سرمئی رنگ میں بدل گئی ہے۔
خطے کے کمیشن برائے ائیر کوالٹی منیجمنٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ ناموافق موسمی حالات، کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اچانک اضافہ، شمالی-مغربی ہواؤں کا آلودگی کو دہلی کی طرف لانا، اے کیو آئی بڑھنے کی مرکزی وجوہات ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/653767/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/653767/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

