غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید
غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ فلسطینی خطے میں قائم جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر سرائیلی بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہداء میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر 6 امریکی بم گرائے۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک گھر پر اسرئیلی جارحیت سے 18 لاشیں نکالی گئیں۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 8525 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 23 ہزار افراد زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اور دیگر مقامات پر بمباری سے 55 افراد شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج غزہ میں کھلے عام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/671764/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/671764/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News