پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال؛ امریکہ کا اہم بیان آگیا

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال؛ امریکہ کا اہم بیان آگیا
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر امریکہ کا اہم بیان آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے سوال پر کہا کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے میں حکومتِ پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ اسکولز کیلئے چار ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/692592/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/692592/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

