غزہ سے زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینسز پر اسرائیلی حملہ، متعدد فلسطینی شہید

غزہ سے زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینسز پر اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوا می خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری شدت اختیار کر گئی ہے، اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور ایمبولینسز کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے الشفاء اسپتال سے زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینسز پر اسپتال کے گیٹ پرحملہ کردیا گیا۔
حملے میں شہید ہونے والے زیادہ تر افراد پہلے ہی شدید زخمی اور اسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں مصر رفح کراسنگ منتقل کیا جارہا تھا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں مختلف اسپتالوں اور ایمبولینسز پر بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 9227 ہوگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا ہے جہاں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے 940 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر 420 بچے شہید یا زخمی ہورہے ہیں۔
صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور شہر کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے تاہم بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں مکمل ناکام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/807092/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/807092/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News