بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے
غزہ میں اسرائیلی بربریت پر بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ پر بمباری کے ردعمل میں بولیویا نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں جبکہ کولمبیا اور چلی نے اسرائیل سے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
تینوں جنوبی امریکی ممالک نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں اور فلسطینی شہریوں کی اموات پر اظہار مذمت کیا اور سیزفائر کا مطالبہ کیا۔
بولیویا اور چلی نے غزہ میں امداد کی منتقلی پر زور دیا اور اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر ایک پوسٹ میں ان حملوں کو فلسطینیوں کا قتل عام قرار دیا۔
بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک ہے جس نے تنازعہ پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے ہیں۔
دیگر لاطینی امریکی ممالک میکسیکو اور برازیل نے بھی سیزفائر کا مطالبہ کیا ہے۔
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا کہ ہم اب اسرائیل کے وزیر اعظم کا پاگل پن دیکھ رہے ہیں، جو غزہ کی پٹی کا صفایا کردینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/838250/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/838250/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News