Advertisement

ہم جنگ میں ہیں اور جنگ جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ  ہم جنگ میں ہیں اور جنگ جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   اسرائیل کی کابینہ  کے کثرت رائے  سے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری  کے بعد  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو   نے کابینہ سے خطاب کیا۔

 بینجمن نیتن یاہو  نے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہم اپنے تمام اہداف حاصل نہیں کر لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارا ہدف حماس کا خاتمہ اور اپنے تمام یرغمالیوں کی واپسی ہے۔ اب سے غزہ سے حماس اسرائیل کو مزید دھمکیاں نہیں دے گا ۔ اب کوئی نہیں ہوگا جواسرائیل میں دہشت گردی کرے ۔

واضح رہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا ہے۔  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق کا اعلان قطر نے کیا ہے۔

Advertisement

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے کا معاہدہ کیا گیا۔

معاہدے کے تحت حماس  کی قید میں  موجود 50 خواتین اور   بچوں کو رہا  کیا جائے گاجبکہ  اسرائیلی قید سے 150 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔

اسرائیل کی کابینہ نے کثرت رائے  سے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی  ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں شریک وزراء کے  مطابق   یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جمعرات سے شروع ہوجائےگا ۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری  اسرائیلی جارحیت   سے اب تک 5 ہزار 500 سے زائد بچوں اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/965628/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/965628/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version