Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

غزہ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید  فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز  نے شمالی غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر شدید گولہ باری کی جس میں 8 فلسطینی شہید اور دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد انڈونیشین اسپتال کے قریب عمارت کو آگ لگ گئی۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک  فلسطینی شہید  اور متعدد زخمی ہوئے۔

7  اکتوبر سے اب تک 5 ہزار 500 سے زائد بچوں اور 3 ہزار 500 سے زائد خواتین سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد کو  بھی شہید کر دیا۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ دو روز میں مزید 50 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج 7 اکتوبر سے روزانہ  کی بنیاد پر اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے کہا  تھا کہ یہ قبول نہیں کریں گے کہ اسرائیلی مسلح افواج غزہ میں بچوں کو قبل کر رہی ہیں۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا تھا۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ بچوں اور اسپتالوں پر حملے کا ذکر تورات میں نہیں ہے، آپ یہ نہیں کرسکتے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/977583/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/977583/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version