Advertisement

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہرفلسطین کے حق میں احتجاج

وائٹ ہاؤس

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہرفلسطین کے حق میں احتجاج

امریکی صدر جو  بائیڈن کی انتظامیہ کے اہلکاروں  نے وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر فسلطین کے حق میں مظاہرہ  کرتے سرکاری اہلکاروں نے ’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘ کے بینر ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کو ماسک،غیر واضح لباس پہننےاورآفیشل فون نہ لانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ مظاہرین نے شمع بھی جلائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مستعفی اہل کار جوش پال نے مظاہرے کی قیادت کی۔

جوش پال نے اسرائیل نواز پالیسوں پرامریکی محکمہ خارجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب  امریکی شہر لاس اینجلس میں  بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے  کا اہتمام امریکی یہودیوں کی  ایک تنظیم  نے کیا  جس میں مظاہرین نے لاس اینجلس کی مرکزی شاہراہ بلاک کردی ۔

مظاہرین  نے جنگ بندی کرواور قبضہ نامنظور کے نعرے  لگائے جبکہ  پولیس نے 75 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version