Advertisement

مودی حکومت کے حامیوں نے فاروق عبداللہ کو پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا

مودی حکومت کے حامیوں نے فاروق عبداللہ کو پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا

مودی حکومت کے حامیوں نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے حال ہی میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو غزہ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل نہیں کیا تو ہمیں اسی سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کا آج غزہ اور فلسطینیوں کو سامنا ہے۔

فاروق عبداللہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور مودی حکومت کے حامیوں نے انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک صارف نے فاروق عبداللہ کے بیٹے عمر عبداللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’اگر آپ کے والد فاروق عبداللہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان سے نہ بات کرنے سے جموں کشمیر ’غزہ‘ بن جائے گا تو آپ سب کے لیے اچھا ہے کہ آپ پاکستان چلے جاؤ اور وہاں محفوظ رہو‘‘۔

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی فاروق عبداللہ کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’اگر انہیں کشمیر کے غزہ بننے کا اتنا ہی خوف ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version