Advertisement

بھارت میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

بھارت میں موسلادرھار بارش نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موسلا دھار بارش نے 10 افراد کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں مسلسل چوتھے روز جاری موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ہے جب کہ مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں موسلادھار بارش سے تامل ناڈو میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ موسلادھار بارش سے ٹرینیں اور پروازیں بھی متاثر ہوگئیں ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے جب کہ متاثرہ اضلاع میں اسکول، کالج، بینک، نجی ادارے اور پبلک سیکٹر و کمپنیاں بند ہیں۔

تامل ناڈو کے چیف سیکرٹری شیو داس کا کہنا ہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انتہائی حد تک بارش ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ’’بارش کی وجہ سے ترونیل ویلی اور توتیکورن اضلاع میں دس افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جب کہ ان افراد کی اموات دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے‘‘۔

تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹولن نے اپنے پارٹی کارکنان کو متاثرہ اضلاع کے امدادی کاموں میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جب کہ وہ خود بھی امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا ’’میں نے بارش سے متاثرہ اضلاع کے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر زمین پر عوام کی مدد کریں اور امدادی کاموں میں شامل اہلکاروں کی بھی مدد کریں‘‘۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹولن نے منگل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصان کو قومی آفت قرار دینے اور ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ مختص کرنے کی بھی درخواست کی۔

دوسری جانب تامل ناڈو کے ضلع تھنی میں واقع ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ جنوبی تامل ناڈو کے کئی علاقوں میں دھان کے کھیت برباد ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version