Advertisement

چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم از کم 14 افراد ہلاک

پراگ

چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم از کم 14 افراد ہلاک

چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایک 24 سالہ چیک طالب علم نے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا  پھر اپنی یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے مزید 14 افراد کو ہلاک اور 25 کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تاریخی مرکز میں موجود چارلس یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے  24 سالہ حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔

اس حملے کو ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حملے کے دوران یونیورسٹی کے عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے آپ کو کمروں میں بند کرلیں۔

Advertisement

جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم کہا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کے باعث انہوں نے تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

حکومت نے متاثرین کی یاد میں 23 دسمبر کو ملک میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے طلبہ پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version