Advertisement

امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کردیا

امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کردیا

امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کردیا

رواں سال ستمبر میں کینیڈین وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں بھارت پر کینیڈین سرزمین میں دہشت گردی کا الزام لگایا تھا۔

امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی حکومتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا بڑا انکشاف کیا ہے، امریکی انٹیلیجنس ایجنسی تمام شواہد سمیت سکھ رہنماؤں کے قتل کے پس پردہ حقائق کو بھی منظر عام پر لے آئی ہے۔

امریکی انٹیلیجنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کردی ہے جب کہ اس اہم خبر کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے بیان جاری کیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ’’اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’’ہمیں یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں، ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’’بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے اور ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے‘‘۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کے ساتھ انکشاف کیا تھا۔

مئی 2023 میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے سرگرم رہنماؤں کے قتل کے لئے تعینات کروایا تھا۔

آج امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما پنوں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے گزشتہ ہفتے براہ راست بھارتی حکومت کی اس معاملے پر توجہ مبذول کرائی تھی اور بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے اور ہم ان کے نتائج کے منتظر ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کہتے ہیں امریکہ بھارت کے خلاف الزامات اور تحقیقات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے اور ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم ان مبینہ جرائم کے ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version