Advertisement

ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر سونیا گاندھی مودی حکومت پر پھٹ پڑیں

ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر سونیا گاندھی مودی حکومت پر پھٹ پڑیں

مودی حکومت نے حزب اختلاف کے 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے جس پر سونیا گاندھی نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس پارلیمانی پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کی۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ’’اپوزیشن کے ارکان نے پارلیمںٹ میں 13 دسمبر کے غیر معمولی واقعہ کے بارے میں لوگ سبھا اور راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا تھا‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’13 دسمبر کو جو کچھ ہوا وہ ناقابل معافی ہے اور اسے درست قرار نہیں جاسکتا جب کہ وزیر اعظم کو قوم سے خطاب کرنے میں 4 دن لگے اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار پارلیمنٹ سے باہر کیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے حزب اختلاف کے 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا

Advertisement

سونیا گاندھی نے کہا ’’وزیر اعظم نے اس حرکت سے واضح طور پر ایوان اور ملک کے لوگوں کی توہین کی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا ’’اس حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے، اس سے قبل کبھی پارلیمنٹ کے اتنے اپوزیشن ارکان کو ایوان سے معطل نہیں کیا گیا‘‘۔

یاد رہے کہ مودی سرکار نے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کرنے والے حزب اختلاف کے 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا۔

ارکان پارلیمنٹ گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ معطل کیے گئے زیادہ تر ارکان کا تعلق بھارت کے حزب اختلاف کی جماعتوں کے  اتحاد سے ہے جو اگلے سال کے عام انتخابات میں نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے لیے میدان میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version