Advertisement

غزہ میں طوفانی بارش نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید اضافہ کردیا

غزہ میں طوفانی بارش نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید اضافہ کردیا

غزہ میں طوفانی بارش کے بعد لاکھوں افراد آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں طوفانی بارش نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید اضافہ کردیا ہے۔

جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیموں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کے باعث ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عارضی کیمپوں میں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ افراد موجود ہیں جب کہ سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث صورت حال مزید خراب ہورہی ہے۔

Advertisement

وزارت صحت کے مطابق بارش کے باعث متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں کے بعد 19 لاکھ بے گھر افراد میں سے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد میں انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گردن توڑ بخار، چکن پاکس، یرقان اور اوپری سانس کی نالی میں انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں 36 میں سے صرف 11 اسپتال کام کررہے ہیں جب کہ نئے مریضوں کے داخلے کے حوالے سے گنجائش میں کمی کا سامنا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش اب 206 فیصد سے بڑھ کر 250 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد یکم دسمبر سے ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی میں اپنا فوجی حملہ شروع کردیا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی حملوں میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 46 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version