امریکی ریاست نیو یارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ

امریکی ریاست نیو یارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ
امریکی ریاست نیو یارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعہ امریکی ریاست نیو یارک کے شہر البانی میں پیش آیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ یہودی تہوار ہنوکا کے آغاز سے پہلے ہوئی۔ حملہ آور نے آزاد فلسطین کا نعرہ بھی لگایا۔
پولیس نے 28 سالہ حملہ آور کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ وہ مقامی رہائشی تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

