سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے نااہل قرار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے نااہل قرار
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے کیپٹل ہل حملے میں ملوث ہونے پر ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کیپٹل ہل حملے میں ملوث ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار نہیں بن سکتے۔ 13ویں ترمیم کے تحت بغاوت پر پابندی کی وجہ سے صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتے۔
کولوراڈو کی عدالت کے بینچ نے فیصلہ 3-4 کی اکثریت سے سنایا۔
کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کے 2024 کے بیلٹ پیپر سے بھی ہٹا دیا۔ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہے۔
ریاستی سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف کولوراڈو پر لاگو ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے فیصلے کے خلاف امریکی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کولوراڈو کی سپریم کورٹ سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ریاست کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ دیا تھا جس کو اب ریاست کی سب سے اعلیٰ عدالت نے پلٹ دیا ہے۔
امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

