Advertisement

سعودی عرب میں برف باری، متعدد گاڑیاں برف میں دھنس گئیں

سعودی عرب میں برف باری متعدد گاڑیاں برف میں دھنس گئیں

ریاض: سعودی عرب میں برف باری کے بعد متعدد گاڑیاں برف میں دھنس گئی ہیں۔

سعودی عرب کے تبوک ریجن اور  القصیم میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جب کہ القصیم میں شدید ژالہ باری سے سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔

برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے جب کہ شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے علاقے کا رخ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے جس کے باعث وہاں کا منظر انتہائی حسین ہوگیا ہے۔

سردیوں کے موسم میں اللوز پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور مہم جوئی کے شوقین سیاح اس موسم میں علاقے کا رخ کرتے ہیں جب کہ اس پہاڑ کی اونچائی سطح سمندر سے دوہزار 580 میٹر بلند ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک جانا جاتا ہے جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

اللوز کا پہاڑی سلسل سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک ریجن میں اردن کی سرحد کے قریب تبوک شہر سے تقریباً 200 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version