Advertisement

غزہ؛ اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال فوجی بیرک میں تبدیل کردیا

غزہ؛ اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال فوجی بیرک میں تبدیل کردیا

اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال کو فوجی بیرک میں تبدیل کردیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال میں سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 240 افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں 80 طبی عملہ، 40 مریض اور 120 بے گھر افراد شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال کے 6 عملے سمیت  ڈائریکٹر احمد محنا کو بھی حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی رفح شہر میں بھی بمباری جاری ہے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ اسرائیلی فورسز نے رفح شہر میں رہائشی عمارتوں پر رات بھر حملے کیے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version