Advertisement

اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی یہودیوں کا بائیڈن کیخلاف احتجاج

یہودی

اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی یہودیوں کا بائیڈن کیخلاف احتجاج

اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی یہودیوں نے امریکی صدر جوبائیڈن  کے خلاف احتجاج کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں یہودیوں  نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے جسموں کو زنجیر سے وائٹ ہاؤس کی حفاظتی گرل سے بندھ لیا۔

یہودی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ نسل کشی کیسی ہوتی ہے۔ جنگ یہودیوں کے نام پر ہو رہی ہے جو صحیح نہیں ہے۔

مظاہرین کی ٹی شرٹس پر ’ہمارے نام پر نہیں‘ درج ہے۔

Advertisement

مظاہرین نے ’بائیڈن ایک سائیڈ لو‘، ’جنگ بندی کرو‘  اور ’نسل کشی مت کرو‘ کے نعرے لگائے۔

پولیس نے زنجیریں کاٹ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار ہوگئی ہے جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ  تقریباً 50 ہزار زخمی  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version