غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر امریکا کا تشویش کا اظہار

غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر امریکا نے تشویش کا اظہار کر دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔
جان کربی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل سے متعلق ہمیں تحفظات تھے اور ہم نے ان خدشات کا اظہار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے چکے ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 6 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں سمیت 18 ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

