سمندری طوفان میچانگ نے تامل ناڈو میں تباہی مچادی

سمندری طوفان میچانگ نے تامل ناڈو میں تباہی مچادی
سمندری طوفان میچانگ نے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تباہی مچادی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان میچانگ سے ریاست تامل ناڈو میں تیز بارشوں کے باعث چنئی ایئرپورٹ پانی میں ڈوب گیا جس سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوگیا۔
طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنے کے ساتھ ہی ان کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
سمندری طوفان میچانگ ریاست تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب آنے کے بعد چنئی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے جنوبی آندھرا پردیش میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چنئی اور اس کے قریبی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں انتہائی تیز بارش متوقع ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں باپٹلا شہر میں سب سے زیادہ 222 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ نیلور میں 218 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

