Advertisement

کینیا میں بھی اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم زور پکڑنے لگی

کینیا میں بھی اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم زور پکڑنے لگی

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد کینیا کے نوجوانوں نے بھی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے 22 سالہ مصنف وائریمو گاتھمبا اپنے ساتھیوں اور کینیا کے باشندوں کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے آگاہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا ’’میں نے افریقہ کے ایک کیتھولک فیملی میں پرورش حاصل کی ہے اور فلسطین کا مسئلہ ایسا نہیں تھا جو میں نے اٹھایا ہو‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’اسرائیل ایک اچھا ملک تھا، یونیورسٹی کے پہلے سال میں نے ایک دوست بنایا جس نے فلسطین کے حوالے سے میرے سامنے ایک غلط شکل پیش کی اور اسی وجہ سے میں تجسس کا بھی شکار ہوا‘‘۔

وائریمو گاتھمبا نے کہا ’’بدقسمتی سے کینیا میں بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اسرائیل فلسطین تنازع ہمارا مسئلہ نہیں اور انہیں خود ہی اپنا مسئلہ حل کرنے دیں‘‘۔

مصنف کہتے ہیں ’’جو کام میں کررہا ہوں اور جس بائیکاٹ کا میں حصہ ہوں، یہ فلسطینیوں کی جدوجہد کے سامنے ایک چھوٹی سی قربانی ہے اور میں اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کی گئی جس کے بعد کینیا میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی گئی جب کہ وائریمو گاتھمبا ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں۔

Advertisement

نومبر میں کینیا کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے غزہ کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسے پولیس نے روک دیا تھا۔

اسرائیلی ملکیتی کاروبار کے بائیکاٹ کے لیے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کئی ورکشاپس اور تدریسی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیا کے دارالحکومت میں اسرائیلی ملکیتی کاروبار کا قبضہ ہے، جہاں کئی مقبول آرٹ کیفے، شاپنگ سینٹرز اور ویسٹ مال موجود ہیں جو اسرائیل کی ملکیت والی کمپنیوں کے زیر ملکیت چلائے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version