Advertisement

لداخ میں پے درپے زلزلوں نے مقامی لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

لداخ میں پے درپے زلزلوں نے مقامی لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

لداخ میں رواں ماہ کم از کم ایک درجن زلزلے اور آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں پے درپے زلزلوں نے مقامی لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جب کہ ماہرین نے نقصان کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کہتے ہیں ’’ہمیں زلزلوں اور آفٹر شاکس کو مثبت انداز میں دیکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’نقصانات کو کم کرنے کے لیے ہمیں اپنے مکانات کو زلزلے سے منظور شدہ ڈیزائن کی بنیاد پر تعمیر کرنا چاہیے‘‘۔

سونم لوٹس مزید کہتے ہیں ’’لداخ زلزلہ زدہ زور فور میں آتا ہے اور زلزلوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہی بہتر ہے‘‘۔

Advertisement

یاد  رہے کہ منگل کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ریکٹر اسکیل پر 4.5 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ زلزلے کا مقام لیہہ اور گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

تاہم زلزلے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ 19 دسمبر کو بھی لداخ کے ضلع کرگل میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا تھا جو دو دنوں کے اندر اس خطے میں پانچواں زلزلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version