غزہ میں تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکنا اہمیت کا حامل ہے، امریکی وزیر خارجہ

غزہ میں تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکنا اہمیت کا حامل ہے، امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکنا اہمیت کا حامل ہے ۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات کو فوری طور پر حل کرنا اور تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکنا اہمیت کا حامل ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امریکی عزم پر بھی زور دیا ۔
انٹونی بلنکن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کی ۔
دونوں رہنماؤں نے یمن تنازعہ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News