Advertisement

نیویارک میں ٹریفک حادثات، 5 افراد ہلاک

نیویارک میں ٹریفک حادثات، 5 افراد ہلاک

نیویارک میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثوں میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مزداکار بروکلین برج پر ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ کچھ تفصیلات جاری بھی کردی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا جب کہ گاڑی کراس آئی لینڈ پارک وے پر شمال کی جانب گامزن تھی۔

پولیس نے بتایا ’’جب ایمرجنسی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہچنے تو گاڑی الٹی پڑی تھی اور اس میں سوار پانچوں مسافر مردہ حالت میں موجود تھے‘‘۔

Advertisement

دوسرا حادثہ مین ہیٹن کے مڈٹاؤن علاقے میں پیش آیا، جہاں فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھنے اور فوڈ ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک خاتون فوڈ ٹرک کے نیچے پھنس گئی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 1:30 بجے کے قریب 44 سالہ موٹر سائیکل سوار حکام سے بچنے کی کوشش میں فوڈ ٹرک میں جا گھنسا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں 6 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version