Advertisement

مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور

مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور

مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور

مالدیپ کے نئے صدر محمد معیزو نے خارجہ پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پڑوسی ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو مودی سرکار کی مالدیپ میں مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

معروف جریدے کی رپورٹ کے مطابق صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے بھارت کے دورے کی روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ ترکی کا کیا۔

محمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو متنوع اور نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے مالی سے تمام بھارتی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی منظوری کے بغیر غیر ملکی فوجیوں کی مالدیپ میں تعیناتی آئین کے منافی اور بین الاقوامی قدروں کے خلاف ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد معیزو نے بھارتی فوج کی موجودگی کو ملکی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ کے اندورنی معاملات میں مداخلت سے واضح طور پر متنبہ کیا ہے جب کہ مالدیپ کی جانب سے بھارت کو یہ کھلی بغاوت اور براہ راست نشانہ بنانے کا پیغام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version