امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی
سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا معاملہ اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جب کہ مودی سرکار نے خالصتانی رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشیدہ حالات کے باعث امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔
جوبائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کردیا جب کہ امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویش ناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سرزمین پر قتل کروا دیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکہ نے بے نقاب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News