جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں 7.6 شدت کے خوفناک زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی جاپان میں 7.6 شدت کے ساتھ ایک زبردست زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرکے رہائشیوں کو انخلاء کا حکم دے دیا گیا ہے۔
جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ جاپان کے ساتھ ساتھ ساحل کے کچھ حصوں میں تقریباً ایک میٹر اونچی سونامی لہریں اٹھ رہی ہیں جبکہ سونامی کی بڑی لہر کا خطرہ بھی موجود ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایشیکاوا، نیگاتا اور تویاما کے ساحلی صوبوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا ہے کہ وہ اپنے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں کسی بے ضابطگی کی جانچ کر رہا ہے۔
کنسائی الیکٹرک پاور کے ترجمان نے کہا کہ فی الحال ان کے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں ہے لیکن کمپنی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ 11 مارچ 2011 میں شمال مشرقی جاپان میں ایک بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آیا تھا جس نے کئی شہروں کو تباہ کر دیا تھا اور فوکوشیما میں ایٹمی پگھلاؤ شروع ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News