جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 62 سے تجاوز کرگئی

جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 62 سے تجاوز کرگئی
جاپان میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 62 سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر میں سالِ نو کے موقع پر آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے دبے رہنے کا خدشہ ہے جب کہ ہولناک زلزے سے قریبی شہر تویاما اور نیگاتا بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں خوفناک زلزلے کے بعد امریکی صدر نے مدد کی پیشکش کردی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں تودے گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں جب کہ سڑکیں متاثر ہونے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 62 سے تجاوز کرگئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق زلزلے میں 300 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
زلزلے کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات نے اشیکاوا، نیگاتا اور تویاما کے علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی جس کو بعد میں واپس لے لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سالِ نو پر وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس نے جاپان کے ساحلی علاقے کو نا صرف ہلا کر رکھ دیا بلکہ سونامی کے خطرے کو بھی بڑھادیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News