Advertisement

افغانستان ایک بار پھر ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذریعہ بن گیا

افغانستان ایک بار پھر ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذریعہ بن گیا

افغانستان ایک بار پھر ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذریعہ بن گیا

سی آئی اے نے ایران کے شہر کرمان میں خودکش دھماکوں کا ذمہ دار داعش افغانستان کو قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کا ذریعہ بن رہا ہے  جب کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے خطرات کا سامنا ہے اور اب ایران داعش کے ساتھ نمٹ رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق سی آئے اے نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے شہر کرمان میں خودکش دھماکوں کی ذمہ دار داعش افغانستان ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان المرصاد نے ایکس اکاوٴنٹ کے ذریعے الزام تراشی کرتے ہوئے تین الگ الگ بیانیے جاری کیے ہیں۔

افغان طالبان المرصاد نے بتایا کہ دہشت گرد تاجکستان سے آئے جب کہ یہ ایک بین الاقوامی سازش تھی۔

المرصد یہ کہہ کر الزام تبدیل کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ خودکش حملہ آور تاجک شہری تھے جب کہ پڑوسی ممالک داعش کو ایران کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

Advertisement

طالبان کا میڈیا ونگ کرمان حملوں کو ایران کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کے طور پر بھی پیش کرتا رہا اور اسے اسرائیل کے قبضے کے خلاف ایران کی فلسطین نواز خارجہ پالیسی کے موقف سے جوڑتا رہا۔

المرصد نے ایران پر بھی الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان حکومت نے داعش کی سرگرمیوں کے بارے میں انٹیلیجنس شیئر کی، طالبان ذرائع کا انٹیلیجنس شیئر کرنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر ایران معلومات پر عمل کرتا تو دہشت گردحملوں کو روکا جا سکتا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان علاقائی استحکام کو متاثر کرنے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران میں دوہرے بم دھماکوں میں داعش کے کردار کی تصدیق کی ہے جب کہ کرمان بم دھماکوں کے نتیجے میں جانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے اور تقریباً 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی پورے خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جب کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک اس دہشت گردی کے اثرات کا مسلسل شکار ہو رہے ہیں۔

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے اور غیر یقینی اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کررہی ہے۔

طالبان حکومت خطے میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے سے مسلسل انکار کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version