Advertisement

بھارتی فوجی بھی کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا حصہ بننے لگے

بھارتی فوجی بھی کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا حصہ بننے لگے

بھارتی فوجی بھی کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا حصہ بننے لگے

حاضر سروس بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد کسانوں کے دہلی چلو مارچ میں جوق در جوق شامل ہونے لگی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حاضر سروس فوجی جوان کسانوں کے مارچ پر مودی سرکار کے ظلم وبربریت کے خلاف بھارتی میڈیا پر احتجاجی بیان دینا شروع ہوگئے ہیں۔

مارچ میں شامل فوجی جوان کے بیان کے مطابق بارڈرز پر تعینات پنجابی فوجی جوان دہلی چلو مارچ میں جلد شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی فوجی جوان کا کہنا تھا کہ کسان کا بیٹا ہوں، احتجاج چھ مہینے جاری رہے یا چھ سال میں استعفیٰ دے دوں گا، انڈین آرمی میرے لیے ضروری نہیں ہے۔

بھارتی فوجی نے کہا کہ چھٹی پر آئے ہوئے میرے ساتھی فوجی جوان اس مارچ میں بڑی تعداد میں شامل ہیں اور جب تک احتجاج جاری رہے گا، ہم اس مارچ کا حصہ رہیں گے، بارڈر کے بجائے بھارت کے اندر اپنے ہی شہری کسان مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement

مارچ میں شامل بھارتی فوجی جوانوں کے مطابق دہلی چلو مارچ کو روکنے کے لیے جتنا مضبوط بارڈر مودی سرکار نے بنایا ہے اتنا مضبوط ہمسایہ ممالک کے ساتھ نہیں بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version