موزمبیق میں کشتی حادثہ، 90 افراد ہلاک

موزمبیق میں کشتی حادثہ، 90 افراد ہلاک
جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔
نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا ، اس کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔
مقامی حکام کے مطابق کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہےجبکہ 25 افراد لاپتا ہیں۔
نامپولا کے سکریٹری آف اسٹیٹ جمائم نیٹو نے بتایاکہ لوگ صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کے لیے جزیرے کی طرف روانہ ہورہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں بڑٰی تعداد بچوں کی ہے۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

