آسٹریلوی وزیراعظم کا غزہ کے امدادی کارکن کی ہلاکت پر ‘مکمل احتساب’ کا مطالبہ

آسٹریلوی وزیراعظم کا غزہ کے امدادی کارکن کی ہلاکت پر ‘مکمل احتساب’ کا مطالبہ
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے غزہ میں آسٹریلوی امدادی کارکن زومی فرینک کام کی ہلاکت پر “مکمل احتساب” کا مطالبہ کیا ہے۔
فرینک کام ان چار بین الاقوامی امدادی کارکنوں میں سے ایک تھا جس کے بارے میں فلسطینی حکام نے کہا کہ پیر کے روز وسطی غزہ کے دیر البلاح میں اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے فلسطینی ڈرائیور سمیت ہلاک ہو گئے۔
برسبین میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم البانی نے کہا کہ فرینک کام کی موت “مکمل طور پر ناقابل قبول” اور “کسی بھی معقول حالات سے باہر” تھی۔
انتھونی البانی نے آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ خبر افسوسناک ہے، ڈی ایف اے ٹی نے اسرائیلی سفیر سے بھی کال کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کسی بھی معقول حالات سے بالاتر ہے کہ امداد اور انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے والے شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑیں، تاہم اس گاڑی میں چار امدادی کارکنان کے ساتھ ساتھ ایک فلسطینی ڈرائیور بھی تھا۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے “پائیدار جنگ بندی” کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی اس تنازع کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

