Advertisement

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر امریکہ کا ردعمل آگیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر امریکہ کا ردعمل آگیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ملاقاتوں کیلئے یہاں موجود ہیں، پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلیے پیشرفت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابی کیلئے ہماری حمایت جاری رہے گی، تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے، پاکستان کی معاشی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ مودی نے کہا ہے وہ دوسرے ملکوں میں موجود دہشتگردوں کو نشانہ بنائیں گے، کیا مودی نے ایک طرح کینیڈا، امریکا اور پاکستان میں لوگوں کو قتل کرنے کا الزام قبول کیا؟ کیا امریکا کو بھارتی وزیراعظم کے اس طرح کے بیانات پر تشویش ہے؟

سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اس طرح کے بیانات کے بیچ میں نہیں آئے گا، پاکستان  اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔

Advertisement

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں امریکا قاتلانہ حملوں میں ملوث غیر ملکیوں پر پابندی عائد کر چکا ہے، بھارت کے خلاف ایسے اقدامات میں نرمی کی کیا وجہ ہے؟

سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ میں یہاں پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر بات نہیں کروں گا، پابندیاں آ رہی ہیں یا نہیں ہم اس پر بات نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version