Advertisement

فضائی حادثے میں وفات پانے والے صدور پر ایک نظر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند کو قرار دیا گیا، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے ملا ، پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوا۔

یہ کسی بھی ملک کے صدر کا فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ 1940 سے اب تک متعدد صدور ہیلی کاپٹر یا طیارہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ نامور صدور یہ ہیں۔

Advertisement

پاکستانی صدر جنرل محمد ضیاء الحق

پاکستانی صدر جنرل محمد ضیاء الحق کا طیارہ 17 اگست 1988 کو بہاولپور میں گرکر تباہ ہوا۔

جاں بحق ہونے سے قبل جنرل محمد ضیاء الحق بطور چھٹے صدر ملک کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے یکم مارچ 1976 میں صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

64 برس کی عمر میں شہادت سے قبل وہ پاکستان آرمی کے دوسرے چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

فلپائن کے  صدر ریمن میگسیسے

17 مارچ 1958 کو فلپائن کے ساتویں صدر ریمن میگسیسے 49 برس کی عمر میں فلپائن کے شہر بالمبن سیبو میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement

برازیل کے صدر نیریو راموس

16 جون 1957 کو برازیل کے صدر نیریو راموس  کا ہوائی جہاز اپنے ہی ملک میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں برازیلین صدر 69 برس کی عمر میں ہلاک ہوگئے تھے۔

عراقی صدر عبدالسلام محمد عارف

عراقی صدر عبدالسلام محمد عارف کا ہوائی جہاز 13 اپریل 1966 کو دارالحکومت بغداد میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عراق کے دوسرے صدر صرف 45 برس کی عمر میں شہید ہوگئے تھے۔

پیراگوئے کے صدر ہوزیف فیلکس ایس ٹیگریبیا

پیراگوئے کے صدر ہوزیف فیلکس ایس ٹیگریبیا  52 برس کی عمر میں پیراگوئے کے شہر الٹوس میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کا طیارہ  7 ستمبر 1940 کو حادثے کا شکار ہوا تھا۔

Advertisement

ایکواڈور کے صدر جیمی رولڈوس

24 مئی 1981 کو اس وقت کے صدر جیمی رولڈوس کا طیارہ ایکواڈور کے شہر لوجا کے سیلیکا کینٹن میں گواچاناما کے قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

طیارے میں سوار افراد میں کوئی زندہ نہیں بچا تھا، صدر کے ساتھ ہلاک ہونے والوں میں خاتون اول مارتھا بوکرام، وزیر دفاع مارکو سبیا مارٹینز ، ان کی اہلیہ اور دونوں پائلٹ شامل تھے۔

برازیلین فوجی سربراہ اور صدر

برازیلین فوجی سربراہ اور صدر مارشل ہمبرٹو ڈی ایلنکار کاسٹیلو برانکو کا ہوائی جہاز 18 جولائی 1967 کو برازیل کے شہر فورٹالیزا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے 1964 کی فوجی بغاوت کے بعد پہلے آمر صدر کی حثیثت سے عہدہ سنبھالا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
Next Article
Exit mobile version