Advertisement

نریندر مودی آج تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

نریندر مودی آج تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

نئی دہلی: نریندر مودی آج تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری آج شام مقامی وقت کے مطابق سوا 7 بجے نئی دہلی میں ہوگی، سری لنکا اور مالدیپ کے صدور، بنگلادیش، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

غیرملکی اہم شخصیات کی ممکنہ موجودگی کے باعث نئی دہلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے دارالحکومت نئی دہلی کو اگلے 2 دن کے لیے نو فلائی زون بھی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں داخل ہونے والے کچھ راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے قانون سازوں کی جانب سے نریندر مودی کو باضابطہ طور پر تیسری بار وزیراعظم نامزد کر دیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی کو آج حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version