Advertisement

بھارت: غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند

ادویات

بھارت: غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند

نئی دہلی: بھارت میں غیر معیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بند کردیے گئے ہیں۔

مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت کا تقریباً ہر ادارہ غیر ذمہ داری اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، حال ہی میں بھارتی ریگولیٹر اتھارٹی نے غیر معیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد مینوفیکچرنگ یونٹس کو بند کر دیا۔

ریگولیٹر اتھارٹی گزشتہ سال سے اب تک 400 ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس میں سے 36 فیصد سے زیادہ کو بند کر چکی ہے، ہریانہ میں مقیم میڈن فارماسیوٹیکلز، نوئیڈا اور پنجاب کی کیو پی فارما کیم کی جانب سے بنائی جانے والی ادویات کو ڈبلیو ایچ او نے آلودہ قرار دیا تھا، گیمبیا، ازبکستان اور کیمرون میں بچوں کی کھانسی کے سیرپ سے موت کا تعلق انڈین فارما فرم میڈن فارماسیوٹیکلز کی بنائے گئی ادویات سے تھا۔

انڈیا کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے سربراہ راجیو رگھوونشی نے کہا کہ بھارتی فارما انڈسٹری کا غیر معیاری ادویات بنانے کے باعث معیار بہت گر گیا ہے، مناسب دستاویزات، ادویات کی تصدیق کے عمل اور مکمل طور پر لیس کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز کی کمی کے باعث کوالٹی مینجمنٹ سسٹم خراب ہوا ہے۔

راجیو رگھوونشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں بنائے جانے والے کھانسی کے شربت عالمی سطح پر 300 سے زائد بچوں کی موت کا باعث بن چکے ہیں، دوائیوں میں دو معروف زہریلے کیمیکلز ڈائیتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار پائی گئی جو گردے کی شدید خرابی اور موت کا باعث بنی۔

Advertisement

سربراہ سنٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کے تیسرے سب سے بڑے منشیات بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھی موجود ہے، بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں بھی عالمی سطح پر بدنام ہو چکی ہیں۔

 اس سے قبل بھارتی کھانسی کے شربت پینے سے افریقہ میں کئی بچوں کی اموات ہوئیں کیونکہ شربت میں ایتھائلین گلائکول کی بڑی تعداد موجود تھی، ماضی میں بھارتی آموں میں کیڑے مار ادویات ملنے پر امریکہ نے بھارت سے آم کی درآمد کو روک دیا تھا۔

 مودی عالمی سطح پر اپنی مضبوط معیشت کے دعوے کرنے میں مصروف ہے جبکہ ہر دن کوئی نہ کوئی رپورٹ بھارتی کی ڈوبتی ہوئی معیشت کا نیا رخ سامنے لاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version