دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز متاثر، وجہ سامنے آگئی

دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز متاثر، وجہ سامنے آگئی
دنیا بھر میں آئی ٹی سسٹم متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
دنیا کے مختلف ممالک میں آئی ٹی سروسز میں گڑبڑ کراؤڈ اسٹرائک نامی سائبر سیکیورٹی فرم کے کنٹینٹ اپڈیٹ میں خرابی کے باعث ہوئی، جبکہ سائبر سکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائک نے گلوبل آئی ٹی سروسز میں گڑبڑ کا اعتراف کرلیا۔
کراؤڈ اسٹرائک کا کہنا ہے کہ ونڈوز ہوسٹ کے سنگل کنٹینٹ اپڈیٹ میں گڑبڑ کے باعث دنیا بھر کے آئی ٹی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مائیکروسافٹ نے آئی ٹی سروسز میں خرابی کی ذمہ داری تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پر ڈال دی۔
ترجمان مائیکروسافٹ کے مطابق تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پلیٹ فارم میں گڑبڑ کے باعث دنیا بھر میں ونڈوز ڈیوائسز متاثر ہوئی ہیں، جبکہ آئی ٹی سروسز میں گڑبڑ کے باعث برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز کا نظام بھی بری طرح متاثرہوا۔
دنیا بھر میں کراؤڈ اسٹرائک کے 24 ہزار سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے جو کہ زیادہ تر بڑی آرگنائزیشنز ہیں جبکہ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراؤڈ اسٹرائک کے لیے تمام تر صورتحال کو معمول پر لانا اتنا اسان نہیں ہوگا۔
مائیکروسافٹ کے مطابق دنیا بھر میں برطانوی معیاری وقت کے مطابق رات 12 بجے سے آئی ٹی سروسز متاثر ہونا شروع ہوئی تھی، جبکہ آئی ٹی سسٹم کے متاثر ہونے سے مختلف ممالک میں فضائی سروس میڈیا آؤٹ لیٹس اور بینکنگ سسٹم متاثر ہوا۔
برطانیہ میں ریلوے کمپنیز کا آئی ٹی سروسز متاثر ہونے سے مشکلات کا اعتراف کیا ہے، جبکہ برطانیہ کا معروف اسکائی نیوز ٹی وی چینل بھی آئی ٹی سروسز متاثر ہونے سے اف ایئر ہو گیاہے۔
لندن اسٹاک ایکسچینج میں دوران کاروبار آئی ٹی سروسز کی خرابی سے کاروبار، جبکہ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹیلی کمیونیکیشن گروپ ٹیلسٹرا بھی آئی ٹی سروسز کی خرابی سے متاثر ہوا ہے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن سمیت کئی شہروں کے ایئرپورٹس اور ایئر لائنز آئی ٹی سروسز کی وجہ سے متاثر، اس کے علاوہ برلن ایئرپورٹ پر آئی ٹی کی بدولت ٹیکنیکل فورٹ سے مسافروں کو چیک ان میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ ہسپانوی حکام نے بھی سپین بھر میں ایئرپورٹس پر آئی ٹی سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News