Advertisement

عالمی رہنماؤں کی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی رہنماؤں کی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

عالمی رہنماؤں کی جانب سے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے واقعے کی مذمت کیلئے بطور ایک قوم متحد ہونا چاہیے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ پر فائرنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر پر حیرت زدہ ہوں، معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر گہری تشویش ہے، سیاست اور جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Advertisement

نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہمارے خیالات اور دعائیں مرنے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فائرنگ پریشان کُن ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی تشدد کے خلاف سب کو اکٹھا کھڑا ہونا چاپیے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ پر حملے سے میں حیران رہ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

بعدازاں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں لے لیا اور وہاں سے لے کر روانہ ہو گئے جبکہ گولیاں چلنے سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔

ٹرمپ کی منعقد ریلی میں فائرنگ کی آوازوں سے پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں  بھگدڑ مچ گئی جبکہ سابق صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور انکو قریبی مرکز میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version