غزہ میں اسرائیلی فورسز کا مزاحمتی گروپ حماس سے مقابلہ؛ دو اسرائیلی میجر ہلاک
غزہ میں اسرائیلی فورسز کا مزاحمتی گروپ حماس سے مقابلہ؛ دو اسرائیلی میجر ہلاک
وسطی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حماس سے مقابلے میں دو اسرائیلی میجر ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فورسز کا مزاحمتی گروپ حماس سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی میجر ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہلاک افسران کی شناخت میجر یوٹم یتزاک پیلڈ اور میجر موردچائی یوسف بن شوم کے نام سے ہوئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے الزوایدہ میں موجود ایک گودام پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے 15 فسلطینیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جب کہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی شہر تل ابیب میں نتین یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News