Advertisement

حوثیوں کے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل وسطی اسرائیل تک پہنچ گئے، متعدد زخمی

حوثی

حوثیوں کے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل وسطی اسرائیل تک پہنچ گئے، متعدد زخمی

حوثیوں کے  ہائپر سونک بیلسٹک میزائل  پہلی بار وسطی اسرائیل تک پہنچ گئے جس سے متعدد  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع  ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیٰ ساری نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے نے دشمن پہلی بار 20 لاکھ سے زائد صہیونیوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

یحییٰ ساری نے مزید کہا کہ ہمارے فائر کیے گئے ہائپر سونک میزائل نے 2000 کلومیٹر سے زائد کا سفر صرف 11 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیا اور اسرائیل میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچا۔

ذرائع کے مطابق میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام  آئرن ڈوم کے تحت سائرن بجنا شروع ہوگئے اور لاکھوں صیہونیوں کے خوف کے مارے ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔

Advertisement

دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  کی جانب سے بھی شمالی اسرائیل کے علاقوں پر 40 راکٹ داغے  گئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version